• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص پربھارت کی چیخیں دنیا نے سنیں،جاوید قصوری

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں دفاع وطن و قومی یکجہتی کانفرنس کے حوالے سے انتظامیہ کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“ پر بھارت کی چیخیں پوری دنیا نے سنی اور رافیل کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔”گودی میڈیا“ نے صرف اور صرف اپنی ٹی آر پی کی خاطر بھارتی عوام کو بے وقوف بنایا، اشتعال انگیزی پھیلائی اور مودی حکومت کو تاریخی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام 22مئی کو لاہور میں دفاع وطن و قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاک فوج کے کامیاب”آپریشن بنیان مرصوص“ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ۔ اجلاس میں عبد العزیز عابد، قاری وقار چترالی،مختار سواتی، محمد فاروق چوہان،مفتی عمر ودیگر بھی شریک تھے۔
لاہور سے مزید