کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نےکے ایم سی کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد بھی متفقہ طور پر کر لی گئی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس پیر کے روز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی اجلاس میں میئر کراچی کے ہمراہ تھے، اجلاس میں 14قراردادوں کی منظوری دی گئی، 12 قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظورکیا گیا جبکہ 2 قرار داد کثرت رائے سے منظور ہوئیں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے مابین تصفیہ طلب معاملہ برائے پلاٹ ایلینڈور روڈ واقع ریلوے کوارٹرز(شیٹ نمبر RY-9) رقبہ 5142 مربع گز کو 2 لاکھ 75 ہزار فی مربع گز کے نرخ کے حساب سے فروخت کرنے کی منظوری دی گئی کے ایم سی کونسل نے ذبحہ خانے اور عوامی پارکس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دینے شادی ہالز سے ٹیکس وصولی کی قرارداد یں بھی منظور کیں شہر میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کو پانی کی دستیابی سے متعلق تنقید پر میئر کراچی نے کہا آئندہ منگل کو اجلاس میں پانی کے مسئلے بات ہوگی۔