کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کی جائیداد کی منتقلی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد آغا خان جماعت اور انکے سربراہ کو منتقل ہوگی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے سندھ میں صحت، ثقافت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔