• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پخہ غلام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ

پشاور (وقائع نگار )اہلیان پخہ غلام نے شدید گرمی میں بجلی و گیس کے بحران کے خلاف مشران اور سیاسی قائدین کی متحدہ کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گیس اور بجلی کی طویل بندش نے معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔ مشران نے ہر فورم پر بھرپور اواز اٹھائی ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید خان، چئیرمین صدیق خان، تحریک انصاف کے ارسلان، مسلم لیگ (ن) کے عمر خان اور ناظم محمد ظہیر خان جیسے قائدین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت دیا یہ اتحاد ظاہر کرتا ہے کہ جب عوامی مفاد اولین ترجیح ہو تو سیاسی اختلافات پیچھے رہ جاتے ہیں۔ امید ہے یہ جذبہ برقرار رہے گاعلاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پخہ غلام سمیت تمام پسماندہ علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
پشاور سے مزید