پشاور(وقائع نگار) پشاور میں وزیر اعظم ہنر مند نوجوان روزگار کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیامقامی شادی ہال میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پریس انڈسٹری خیبرپختونخواکے صدر ظفرخٹک تھے،تقریب میں کراچی سے پاکستان پریس انڈسٹری کے ممبر سلمان، نیکٹا کے ڈائریکٹر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر سجاد ظہیر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، ظفر خٹک نے کہا کہ پریس انڈسٹری کو پہلی مرتبہ سرکاری سرپرستی کا موقع ملا۔،پاکستان پریس انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مشکور ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا کے پرنٹرز کوآگے بڑھنے کاموقع فراہم کیا پاکستان پریس انڈسٹری کے ممبرسلمان خان نے کراچی سے 50 فیصد کوٹہ لیکر پشاور کو دیاجس کیلئے جوانوں کی باقاعدہ طورپر رجسٹریشن ٹیسٹ اور انٹرویو ز ہوئے کامیاب اْمیدواروں کو تین ماہ پر محیط ٹریننگ پریس مارکیٹ محلہ جنگی میں دی جائیگی،ظفر خٹک اور سجاد ظہیر نے جوانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پریس انڈسٹری میں ان کا مستقبل روشن ہے، پروگرام سے محروم رہ جانے والے نوجونوں کو ہم اپنی مدد آپ کے تحت ہنر مند بنائینگے