پشاور(جنگ نیوز) ماما ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن صبیحہ آرا خان اور ویلفیئر ہینڈ آرگنائزیشن کے سی ای او میاں عتیق الرحمٰن نے گزشتہ روز فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کے مفت علاج میں فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تحائف تقسیم کئے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے ہسپتال کی خدمات اور بلڈ ڈس آرڈر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی بلامعاوضہ خدمات و سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے معزز مہمانوں کو فاؤنڈیشن کے مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا، صبیحہ آراء نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے، بعدازاں صاحبزادہ محمد حلیم نے انہیں ادارہ کی جانب سے شیلڈ سے نوازا۔