پشاور(جنگ نیوز) نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ نرسنگ کالج ایل ار ایچ پشاور میںتقریب کا انعقاد ہوا جس میں سابق ڈائریکٹر اختر جہاںکو بہترین خدمات پر یادگار شیلڈ دی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شعبہ نرسنگ میں اختر جہاں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سابق ڈائریکٹر نے ہمیشہ مریضوں کو ترجیح دی ۔نرسز دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔اختر جہاں نے جس طرح مشکل وقت میں مریضوں کی خدمت کی وہ روشن باب سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔