پشاور ( وقائع نگار )مکھیوں کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے آل پاکستان بی کیپرز، ایکسپورٹرز اینڈ ہنی ٹریڈر ایسوسی ایشن کی جانب سے جی ٹی روڈ پشاور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں مکھیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور بیری کی درخت لگانے کا مطالبہ کیا گیا ریلی کی قیادت ایسوسی ایشن کے نمائندوں شیر زمان مہمند، شیخ گل بادشاہ اور دیگر نے کی شرکاء نے کہا کہ مکھیوں کی تحفظ کے لئے اس روزگار سے وابستہ افراد سرگرم ہے تاہم حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے ۔پہاڑی علاقوں سمیت خیبر پختونخوا میں بیری کی درخت لگانے سے مکھیوں کو فائدہ ہوگا اور شہد کے روزگار کو فروغ ملے گا حکومت کو چاہیے کہ شہد کے روزگار کو تحفظ دینے کے لئے افغان تاجروں اور اس روزگار میں مہارت رکھنے والوں کو آسان شرائط پر ویزوں کی فراہمی کرے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ملک کے دیگر صوبوں اور بیرون ممالک شہد برآمد کرنے میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ شہد تاجروں اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو فائدہ مل سکے اور حکومت کی ریونیو کی مد میں بھی آمدنی مل سکے۔