پشاور ( وقائع نگار ) سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور محمد سعید ظاہر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پیسکو نے پشاور کے عوام کا جینا محال کر دیا ۔پورے شہرمیں 15 گھنٹوں سے زیادہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے گھروں اور مساجد میں پانی نا پید ہو چکا ہے ایک طرف گرمی زیادہ ہو رہی ہے اور دوسری طرف پیسکو نے بدترین لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔ صارفین ہزاروں روپے بل جمع کرتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔اعلیٰ حکام اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اگر عوام کا صبر لبریز ہوا تو پورے پشاور کو جام کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو حکام پر عائد ہوگی ۔پیسکو حکام عوام کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔وزیراعظم فوری طور پر اس معاملے کو حل کرے ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے۔