پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ وقاص علی شاہ ʼڈائریکٹر ایسٹ عتیق الرحمانʼ ڈائریکٹر ویسٹ کامران امجدʼ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر اویس راحت ʼ انجینئر ریاض احمدʼ اسسٹنٹ کمشنر محمد یاسرʼ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدʼ بشارت ʼ ایس پی سٹی عتیق شاہʼ ایس پی فقیر آباد ارشد خان ʼ محکمہ ڈی ایچ او ʼ محکمہ سوئی گیس ʼ پی ٹی سی ایل ʼ ریسیکیو 1122 ʼ سول ڈیفنس ʼ ڈبلیو ایس ایس پی ʼ ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے مئیر کو معلومات فراہم کیںʼ اجلاس کے دوران محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مخصوص اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں حفاظتی انتظامات، ٹریفک کا انتظام اور مذہبی اجتماعات کے ہموار کام کو یقینی بنانا شامل ہیں ۔ میئر نے محرم الحرام کو پرامن طریقے سے منانے کے لیے سرکاری اداروں اور مذہبی تنظیموں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ زبیر علی نے کہاکہ محرم صبرʼ اتحاد واتفاق اور استقامت کا مہینہ ہے محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تما م محکمے اپنا کردار ادا کریں ʼ محرم الحرا م کے انتظامات کیلئے ڈائریکٹر جنرل وقاص علی شاہ او ڈائریکٹر ایسٹ کامران امجد کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے دیگر محکمے بھی اپنا فوکل پرسن مقررکریں اور انتظامات کے لیے آپس میں لیزان و روابطہ رکھیں اور ایک واٹس گروپ بنایاجائے تاکہ کوئی بھی کمی بیشی ہو تو ا سے پورا کیا جائے۔