• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عالم ندی کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مستقل تعمیرات مسمار

پشاور (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ آبپاشی کے ہمراہ شاہ عالم ندی کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ یہ کارروائی موضع خزانہ اور موضع ٹوڈا کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ندی کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قدرتی آبی گزرگاہوں پر قبضے یا تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ کارروائی نہ صرف ماحولیاتی توازن کی بحالی بلکہ آئندہ ممکنہ سیلاب کے خطرات سے بچاؤ کے لیے بھی ناگزیر تھی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔
پشاور سے مزید