• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا نے 21 مئی کو دھرنے کا اعلان کردیا

پشاور(وقائع نگار) لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا نے 21 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ سکیل آف گریڈیشن اور ریگولیشن کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جاری رہے گا۔حکومت خوش کا ناخن لیں۔اور 21 مئی سے پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے صوبائی قائدین کو اعتماد میں لیکر سکیل اپ گریڈیشن اور ریگولیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔۔ان خیالات کا اظہار اختر بی بی صوبائی صدر،رفاسیت صوبائی صدر،عشرت ملک صوبائی جنرل سیکرٹری،نعیمہ بی بی، صوبائی جنرل سیکرٹری،اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،اضغر علی خٹک صوبائی صدر ملی لیبر فیڈریشن خیبرپختونخوا،انور شیر صوبائی جنرل سیکرٹری ملی لیبر فیڈریشن کے پی اور دیگر صوبائی عہداداروں نے منعقدہ اجلاس میں کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صوبائی حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سکیل آف گریڈیشن اور ریگولیشن میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ صحت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
پشاور سے مزید