پشاور (وقائع نگار)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے میزبان پروگرام میںمنتخب افراد نہ صرف سیاحوں کیلئے اپنے گھروں میںکمروں کو تیار کرینگے بلکہ صوبائی حکومت ان کیلئے مکمل ٹریننگ پروگرام بھی متعارف کروارہی ہے جس کے تحت سیاحت کے اس شعبے سے منسلک افراد اپنے گھروں میں بہترین انداز میں مہمان نوازی کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عمر خان نے این پی پی فاؤنڈیشن کے ساتھ کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ماریہ حنا، منیجر ایونٹس محمد علی سید، منیجر پروکیورمنٹ ذیشان مجیداور دیگر موجود تھے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور غریب ضرورت مند فاؤنڈیشنکے تعاون سے مستقبل میں میزبان سیاحتی پروگرام میں منتخب افراد کیلئے سیاحتی سیکٹر اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دینے سے متعلق ٹریننگ پروگرام ترتیب دے گی ۔جس میں ہوم سٹے میں کس طریقے سے سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائینگی بلکہ ساتھ ساتھ ان کو اپنے گھر سے دور گھر جیسا ماحول بھی میسر ہوگا۔