اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ رابطوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،کسی خاکی، نوری یاناری نے بانی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعرفان صدیقی نے کہا مسلم لیگ (ن) انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم نے کسی کو منشیات یا کرایہ داری جیسے جھوٹے مقدمات میں پکڑا ہے نہ ہتھکڑیاں ڈالیں نہ جیلوں میں ڈالا ہےتمام ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، کسی شخص کے جیل میں ہونے سے کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں آتا ہم نے نام نہاد سیاسی عدم استحکام کے باوجود اپنی معیشت کو بھی سنبھالا ہے اور اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح بھی حاصل کی ہے۔