اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وزیرخزانہ سینیٹر محمداورنگزیب نے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ سروے کے نتائج کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سروے سے پاکستان کی معیشت پرسرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاسی ہو رہی ہے ، سروے کے نتائج استحکام کی جانب بڑھتے ہوئے سفر کا مظہر ہے،حکومت نجی شعبے کی ترقی اورطویل المدتی معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدسے ملاقات میں کیا وفدکی قیادت او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کی۔