کراچی(سید محمد عسکری) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر زاہد علی چنڑ کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ مقرر کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے سکھر بورڈ کے چئیرمین رفیق احمد پل نے دو سال مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور عدالت میں اپنے کیس کی پیروی نہیں کی جس کے بعد ان کی درخواست نمٹا دی گئی۔ واضح رہے کہ پروفیسر زاہد چنڑ کو تلاش کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم چیئرمین بورڈ رفیق پل کی جانب سے عدالت میں کیس اور اسٹے ملنے کے باعث پروفیسر زاہد چنڑ کی تقرری روک دی گئی تھی۔