اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے ایف آئی اے متحرک ہوگئی ہے۔2022 سے لیکر مارچ 2025 تک ایف آئی اے میں 8ہزار 7 سو 84 انکوائریاں درج ہوئیں۔3 ہزار 4 سو اناسی مقدمات کا اندارج کیاگیا۔یہ انکشاف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں اپنے تحریری جواب میں کیا۔ نئی سائبر کرائم انوسٹی گیشن اتھارٹی بن گئی جس میں ڈی جی سمیت 5سو ملازمین کام کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ تین سال میں 2ہزار 2سو چھ چالان پیش کئے گئے جن میں سے432مجرموں کو سزائیں دی گئیں۔3 سال میں گرفتار ملزمان کی تعداد3ہزار503ہے۔ ایف آئی اے نے 6ہزار 3سو 67ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی ۔بقایا جات کی مد میں 9سو 91ملین روپے سے زائد ریکور کئے گئے۔