• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کا افریقی ممالک کے مہمانوں اور نمائندگان کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر افریقی ممالک کے مہمانوں اور نمائندگا ن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کو افریقی اقوام کی آزادی کی جدوجہد کے دوران ان کی تاریخی حمایت پر فخر ہے، پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین یکجہتی صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر عملی اور اخلاقی حمایت کی صورت میں نظر آئی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان افریقہ فرینڈشپ ڈے کے پر وقار موقع پر سینیٹ اور پاکستانی عوام کی جانب سے افریقی ممالک کے مہمانوں ڈین آف افریکن مشنز و سفیر مملکتِ مراکش محمد کارمونے، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز، اراکینِ پارلیمنٹ اور فرینڈشپ گروپس کے کنوینرز، سفارتی نمائندگان کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔
اہم خبریں سے مزید