• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ہونا ایوان میں مسئلہ، بولنے کا موقع نہیں ملتا، سینیٹر ڈاکٹر زرقا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سنیٹر ڈاکٹر رزقا نے کہا کہ خاتون ہونا اس ایوان میں مسئلہ بن جاتا ہے نہ بولنے کا موقع ملتا ہے نہ ہم اپنی بات کر سکتے ہیں ، ایوان بالا میں جمعرات کو اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات کریں تو اس کے اوپربھی مشکلات بہت آتی ہیں تو کہاں جائیں ، سنیٹر عبدالقادر جو بطور پریذائیڈنگ افسر اجلاس چلا رہے تھے سے کہا آپ تو چیئرپرسن بھی بن گئے ہیں، انہوں نے کہا ہمارے بھی دو سال رہ گئے ہیں ہم بھی اس دن دیکھیں گے جس دن ہمیں کسی نے چیئرپرسن بنایا ہم اس دن آپ کو کھا نا کھلائیں گے ، لیکن ایسا ہونے والا نہیں ، انہوں نے پریذائیڈنگ افسر سے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتی ہوں آپ اس کرسی پر بیٹھے ہیں ، آپ کے اس کرسی پر بیٹھنے کے بعد مجھے بولنے کا موقع ملا۔
اہم خبریں سے مزید