• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک کمپنی کو معاہدہ منسوخ کرنے کا اختیار ہے، بھارتی حکومت

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی حکومت نےترک کمپنی کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر عدالت میں سماعت کے دوران کہا ہے کہ اسے کمپنی سے معاہدہ پیشگی اطلاع کے بغیر منسوخ کرنے کااختیار حاصل ہے ۔تفصیلات کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں گزشتہ روز بھارت کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ترکیہ کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا کی جانب سے دائرکردہ درخواست پراپنے موقف میں کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملے کے پیشِ نظرترکیہ کی کمپنی سے ہوائی اڈوں پر ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے کامعاہدہ اور سیکورٹی کلیئرنس بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کرنا قانون کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید