اسلام آباد (ناصر چشتی ،طاہر خلیل) سینٹ میں پاکستان افریقہ فرینڈشپ کے حوالے سے متفقہ طور پر قرادا د منظور کی گی قراداد قائد ایوان و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے پیش کی اس موقع پر گیلری میں افریقی ممالک کےسفیر موجود تھے ، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے ، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کا خواہاں ہے قرادادکے مطابق پاکستان افریقہ کے ممالک کے درمیان دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو یاد کرتے ہوئے جن کی بنیاد مشترکہ تاریخی رشتوں اور استعمار کیخلاف افریقی آزادی کیلئے پاکستان کی اصولی حمایت کیساتھ ساتھ حق خود ارادیت کے استعمال مشترکہ اقدار، ثقافتی وابستگیوں، اور عالمی اور علاقائی معاملات پر مشترکہ نقطہ نظر کو تسلیم کرنے پر مشتمل ہے ، افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کی اپنی افریقہ پالیسی کے ذریعے فعال روابط کو سراہتا ہے ، اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شرکت کے ذریعے افریقی براعظم کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی تاریخی اور انمول شراکت کو سراہتا ہےاورتصدیق کرتا ہے کہ موجودہ عالمی منظر نامے میں جامع ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون ضروری ہے، پاکستان افریقی براعظم کے امن و استحکام کیلئے کردار کو مزید بڑھائے گا۔