• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) حسن فیروز صوبائی اسکاؤٹ کمشنر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز کو صوبائی اسکاؤٹ کمشنر کا چارج تفویض کردیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسکاؤٹ کمشنر و سابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اپنی 6سالہ مدت گزشتہ روز مکمل ہوگئی تھی۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مستقل صوبائی کمشنر کا تقرر صوبائی کونسل کے آئندہ م اجلاس میں کیا جائیگاجسٹس (ر) حسن فیروز زمانہ طالبعلمی سے اسکاؤٹ تحریک سے منسلک ہیں وہ قائد اعظم اسکاؤٹ اور پاکستان کے پہلے صدارتی روور اسکاؤٹ رہے ہیں انہیں اسکاؤٹنگ کے اعلی ترین اعزازات میڈل آف میرٹ ، سلور پام ، سلور کیمل اور طویل خدمات کے اعتراف میں لانگ سروس ڈیکوریشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید