کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے کراچی میں کریم آباد انڈر پاس کیلئے فوری ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ انڈرپاس کے تعمیراتی کام کا آغاز اگست 2024 میں ہوا تھا اور اسے دو سال میں مکمل کیا جانا ہے70 فی صد کام مکمل ہو چکا ہےتاہم کل لاگت 3 ارب 81 کروڑ روپے میں سے اب تک ایک ارب 35 کروڑ روپے جاری ہو سکے ہیں اسکی تعمیر کے ڈی اے کے سپرد کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ اگر تمام فنڈز جاری کر دئے جائیں تو اسے اگست 2025میں ٹریفک کیلئے کھو لا جا سکتا ہےورنہ یہ اگست2026 تک ہی مکمل ہو سکے گا۔واضح رہے شہر کا گنجان علاقہ ہونے کے باعث ان دنوں شہریوں کو کریم آباد چورنگی پر ٹریفک کے بہت زیادہ مسائل کا سامناہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اس کے تما م فنڈ جاری کرکے اسے جلد مکمل کرائے ۔