• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجر اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد کر دی۔

عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت نے ملزم ہاشم عباسی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے اگلی سماعت پر 4 جون کو پروسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید