لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی پی 52 میں جیت کر پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بنک بڑھا سکتی ہے،پولنگ ڈے کی تیاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کر ر ہے تھے۔اجلاس میں امتیاز صفدر وڑائچ، عثمان ملک، میاں اظہر حسن ڈار،چودھری اسلم گل،آصف بشیر بھاگٹ،اعجاز سمہ اوردیگرشریک تھے۔