امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک یہودی میوزم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم تھے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی سفیر وہاں موجود نہیں تھے۔
امریکا میں اسرائیلی سفیر نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔
واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فائرنگ کے وقت اس مقام پر موجود تھیں۔
واشنگٹن پولیس چیف نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فائرنگ سے قبل اس مشتبہ شخص کو میوزیم کے باہر دیکھا گیاتھا۔
واقعے سے قبل دہشتگردی کے خطرے یا ممکنہ نفرت انگیز جرم کی پہلے سے کوئی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھیں۔
مشتبہ شخص کی شناخت 30 سال کے ایلیاس روڈ ریگوز کے نام سے ہوئی ہے۔