• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ماہرہ خان دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فلم رئیس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان حالیہ پاک بھارت تنازعے کے بعد بھی بھارت میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں؟ اس حوالے سے سوال کا انہوں نے مبہم جواب دے دیا۔ 

ماہرہ خان ان دنوں مختلف ممالک میں اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس دوران انہوں نے ایک تقریب میں شریک شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

اس موقع پر ماہرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آپ کا بھارت کے خلاف سخت موقف رہا تو کیا مستقبل میں بھی ایسا ہی رہے گا؟ اگر مستقبل میں کبھی بالی ووڈ سے کام کی پیشکش ہوتی ہے تو کیا آپ کام کرنا چاہیں گی؟

اداکارہ نے سوال کے جواب میں غیر واضح موقف پیش کیا اور کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے، ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی، میں کبھی پابندی یا بائیکاٹ کی بات نہیں کرتی۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ درست طریقہ ہے لیکن موجودہ حالات میں ہم سب اپنے ملک کو لیکر جذباتی ہو جاتے ہیں، کیونکہ آپ کا ملک آپ کا ملک ہے آپ نے اس پر توجہ دینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بالا تر ہو کر بات کی جائے تو ہمیں ان سخت رویوں کی حمایت کرنے کے بجائے، جو حالات کے تحت کسی کی مجبوری بھی بن سکتی ہے، ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے، خود کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ماہرہ خان کے اس موقف پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے جواب میں بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے نرمی کا مظاہرہ کیا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں ماہرہ خان سے مناسب جواب کی توقع تھی۔

دوسری جانب بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے درست کہا کہ ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ہالی ووڈ یا بالی ووڈ پر توجہ دینے کے بجائے ہمیں اپنی ڈرامہ انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ایشیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید