• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی وکالت کرنے والے برطانوی صحافی نے بھی اسرائیل کو ظالم مان لیا

برطانوی صحافی پیئرز مورگن—فائل فوٹو
برطانوی صحافی پیئرز مورگن—فائل فوٹو

اسرائیل کی وکالت کرنے والے برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی اسرائیل کو ظالم مان لیا۔

برطانوی صحافی پیئرز مورگن بھی فلسطینی نسل کشی پر بول پڑے، انہوں نے بھی بالآخر اسرائیل کو ظالم قرار دے دیا۔

انہوں نے صحافی مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جتنی اسرائیل پر آپ نے تنقید کی، میں اتنا ہی انکار کرتا رہا، لیکن اب آپ کے مؤقف سے متفق ہوں۔

صحافی مہدی حسن نے کہا تھا کہ یہ جنگ یرغمالیوں کی نہیں بلکہ غزہ کو فتح کرنے اور خالی کرنے کی ہے، اسرائیلی وزراء خود اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا رہے ہیں۔

اسرائیل کے سابق جنرل یائر گولان نے خود کہا کہ بچوں کو مارنا اسرائیل کا مشغلہ بنا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید