اسلام آباد(فاروق اقدس)22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کو آج ایک ماہ ہو گیا ہےلیکن مصدقہ اور قابل قبول شواہد کی عدم دستیابی کے باعث دہشتگردی کے اس واقعے کی پراسراریت تاحال قائم ہے اور مصدقہ شواہد کے حوالے سے مودی حکومت کے دونوں ہاتھ خالی ہیں۔ مودی حکومت نے اس ایک ماہ کے اندر مفروضوں کی بنیاد پر اس واقعے میں پاکستانی کےملوث ہونے کے الزامات عائد کئے اور یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کو بھی جوابی کارروائی کیلئے مجبور تو کیا یہاں تک کہ حالات کو جنگ میں تبدیل کر دیا لیکن پاکستان کی بار بار درخواست اور مطالبے کے باوجود نہ تو دہشتگردی کے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی نہ ہی اس عمل میں پاکستان کے ؒتعاون کی پیشکش قبول کی یہ وجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلگام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر بھارتی موقف کو کسی بھی سطح پر قبولیت حاصل نہیں ہو رہی بلکہ خودؒ بھارت نے داخلی سطح پر اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کیخلاف حقائق جاننے کے مطالبات اور اٹھائے جانے والے سوالات کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔