• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہمارا پلر ہے، ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدرمیں سینئر صحافیوں سے گفتگوفیلڈ مارشل کی بیٹن آف فیلڈ مارشل لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے انہوںنے صحافیوںسے بات چیت کی اور کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نہایت پر سکون انداز سے صحافیوںسے گفتگو کرتے رہے بعد میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں شہبا ز شریف کے ہمراہ چائے پر بھی ان کی مہمانوں اور شرکا سے ملاقات جاری رہی اور مہمان انہیں مبارکبادیں پیش کرتے رہے ایک مہمان نے قدرے بلند آواز سے کہا آپ کو فتح مبارک ہو ، جس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر برجستہ کہاکہ پاکستان کی فتح سب کو مبارک ہو چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز نے کیلئے جمعرات کی شپ ایوان صدر میں پر وقار تقریب میں ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ،چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی وزرا ، گورنر ز ،وزارئے اعلیٰ اور سینئر حکام موجود تھے ۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے استقبالیہ ہال پہنچے تو مہمانوں نے کھڑے ہو کر ان کا خیر مقدم کیا ،بلاول بھٹو زرداری ، آفتاب احمد خان شیر پائو بھی موجود تھے ، تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد دی، سینیٹر عرفان صدیقی جب مبارک باد دینےپہنچے تو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ساتھ کھڑے سپیکر سردار ایاز صادق کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ میرے کالج استاد ہیں ، جس پر استاد محترم نے اپنے شاگرد کے کان میں سرگوشی کی اور پھر کھلکھلا اٹھے ۔

اہم خبریں سے مزید