اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیور کر یسی میں تقرر و تبادلے، ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ڈائریکٹر جنرل (انٹرنیشنل کوارڈینیشن) آئی ٹی ڈویژن جواد علی شیرازی کی تقرری کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ، جواد علی شیرازی کے کنٹریکٹ میں 3ماہ کی توسیع رواں برس یکم مارچ سے شمار ہو گی، دریں اثناء انفارمیشن آفیسر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نور محمد شیخ کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر اطلاعات ڈویژن تعینات کیا گیا۔ ڈپٹی سیکریٹری عدنان خان کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وزارتِ اُمورِ کشمیر تبادلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیرا منیب کی 2 سال کی تعلیمی رخصت منظور کی گئی ، 2سالہ چھٹی کی تکمیل پر سمیرا منیب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔