• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن، خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین فائرنگ سے ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی)واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہرایک مسلح شخص نے اسرائیلی سفارتخانے کےایک امریکی سمیت عملے کے دو ارکان کوگولی مار کر ہلاک کر دیا،مسلح شخص نے گرفتاری کے وقت فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت عالمی سطح پراس حملے کی مذمت کی گئی، ٹرمپ اور نیتن یاہو نے یہود دشمنی کا الزام لگایا۔نیتن یاہو نے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کی سکیورٹی میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف خونریزی کی قیمت خون میں ادا کی جاتی ہے، اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ واشنگٹن کے پولیس چیف نے حملہ آور کی شناخت شکاگو سے تعلق رکھنے والے 30سالہ الیاس روڈریگز کے طور پر کی اور کہا کہ وہ زیرحراست ہے۔ پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کی ویڈیو میں جیکٹ اور سفید قمیض میں ملبوس داڑھی والے شخص کوآزاد، آزاد فلسطین کے نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید