کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ارب 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 11ارب 44کروڑ 65لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5ارب 20کروڑ 20لاکھ ڈالر موجود ہیں ۔