وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) وادی تیراہ، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ، تین دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز نے اہم ٹھکا نے مسمار کرکے باقاعدہ چیک پوسٹیں قائم کردی، جھڑپیں بھوٹان، بوچا خان کے پہاڑی علاقوں میں ہوئیں۔واقعات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دعر افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جھڑپیں بھوٹان، بوچا خان کے پہاڑی علاقوں میں ہوئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانیں مسمار کردیئے۔