• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری سکیورٹی نظام کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے، وزارت خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جامع جوہری سکیورٹی نظام اور اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی کے معاملے پر مکمل طور پر پراعتماد ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان سابق امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے ایک بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ریمارکس کے بعد جاری کیا ہے جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان کا ذکر تھا۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ جان بولٹن کے ریمارکس راج ناتھ سنگھ کے بیان سے شروع ہوئے، جو ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سے منسلک رہنما ہے، اور پاکستان کے خلاف جارحیت کی بار بار دھمکیاں دینے کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ترجمان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت بین الاقوامی برادری کو اس بات پر زیادہ فکر مند ہونا چاہیے کہ بھارت کے جوہری ہتھیار راج ناتھ سنگھ جیسے افراد کے کنٹرول میں ہیں، جو پاکستان اور مسلم دشمنی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ور اپنی عظمت کے خطرناک وہم میں مبتلا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید