• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی اڈیالہ جیل میں مقید پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے ملاقات

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے اڈیالہ جیل میں مقید پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے ملاقات کی،جیل ذرائع کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں واقع برٹش ہائی کمیشن کاتین رکنی وفد جس میں مس لالین، مس سنینا اور سیکورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے ،سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچا ،جہاں جیل حکام نے وفد کو قیدی علی حسن تک قونصلر رسائی دی ،ذرائع کاکہناہے کہ وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تقریباً آدھ گھنٹہ قیدی سے ملاقات کی ،برطانوی وفد کے ارکان نے علی حسن سے جیل میں فراہم کی گئی سہولیات ، اس کی صحت ،قانونی معاملات بارے بات چیت کی ۔
اہم خبریں سے مزید