کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے، بھارتی میڈیا کے مطابق اسی علاقے میں ایک علیحدہ واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ سری نگر سے کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔قابض فوج کا آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، قابض فوج مختلف علاقوں میں آزادی پسند کشمیریوں کے گھروں کو بارودی مواد سے مسمار کر رہی ہے۔