• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی غزہ کے 14 علاقوں سے انخلاء کی دھمکی، اسرائیلی بمباری میں 52 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز شمالی غزہ کی پٹی کے 14علاقوں بشمول بیت لاہیا اور جبالیہ کے کچھ علاقوں میں رہائشیوں کو انخلا کی دھمکی دی ہے ، غزہ میں محکمہ شہری دفاعی نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 52 فلسطینی شہیداور درجنوں زخمی ہوگئے، فلسطینی وزير صحت ماجد ابو رمضان نے بتايا ہے کہ غزہ میں حالیہ دنوں کے دوران کم از کم 29 بچے اور بزرگ شہری بھوک کے باعث دم توڑ گئے ہیں ، اقوام متحدہ نے کہاکہ اس نے غزہ میں تقریباً 90امدادی ٹرکوں سے امداد کی تقسیم شروع کر دی ہے، اسرائیل کی جانب سے 2 مارچ کو مکمل ناکہ بندی کے بعد یہ پہلی ترسیل ہے جسے عالمی اداروں نے سمندر میں قطرہ قرار دیا ہے، لبنان کے سرحدی علاقے پر اسرائیلی بمباری سے ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے ، تائول کے علاقے پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بم برسائے ، اسرائیل نے بتایا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے انفرا سٹرکچر پر بم برسائے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے عربی زبان میں ایک بیان میں رہائشیوں کو بتایا کہ فوج آپ کے علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے،انتباہ کے ساتھ پوسٹ کیے گئے نقشے میں سرخ رنگ میں نشان زدہ علاقے کو دکھایا گیا ہے، کیونکہ وہاں دہشت گرد تنظیمیں اپنی سرگرمیاں اور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسی طرح کی وارننگ شمالی غزہ کے کچھ حصوں کے لیے بدھ کی شام کو جاری کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید