• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام دوست ہے تو کے الیکٹرک کو قومیانے کا اعلان کرے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قو می مومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے شہر میں بجلی کی بد ترین طویل لوڈشیڈنگ اورشدید گرمی سے شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اگر عوام دوست ہے تو اپنے غیر آئینی اقدام کو واپس لے کر KEکو قومیانے کا اعلان کرے اگر حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق اقدام نہ کیا تو بھارت کو ہماری فوج نے لگام ڈالی ہے اور اب KEکو عوام نکیل ڈالیں گے،عوام طاقت کا سر چشمہ ہوتی ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔آفا ق احمد نے کہا کہ لیاقت آباد، نیوکراچی، اورنگی ٹاؤن،ضیاء کالونی، فیڈرل بی ایریا،صدرپریڈی اسٹریٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں کئی کئی روز گزرجانے کے باوجود بجلی کی بحالی کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا جو حکومتی بدنیتی اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے، انھوں نے کہا کہ تعلیم، صحت،مواصلات سمیت بجلی،پانی عوام کی بنیادی ضروریات ہیں جسکی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔
اہم خبریں سے مزید