• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو اتحادی اپنے علاقے کے دفاع کے لیے پرعزم، جرمن چانسلر

ویلینس(نیوز ڈیسک)جرمنی اور اس کے شراکت دار نیٹو کے تمام علاقوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے یہ بات لیتھوانیا کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں نیٹو کی مشرقی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے جرمن فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کسی بھی جارحیت کےخلاف اس اتحاد کے پورے علاقے کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلقان کے خطے میں ہمارے اتحادیوں کی سلامتی بھی ہماری سلامتی ہے۔جرمن نشریاتی ادارہ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب نیٹو کے رہنما آئندہ ماہ ایک ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید