اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان کے حوالے سے نازیبا ریمارکس پر چیرمین سینیٹ نے چیرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق منظور کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔اے این پی رہنما نے کہا کہ یہ لوگ ہمارا مذاق اڑائیں ،میں آج سے کسی کمیٹی میں نہیں جائونگا،جمعرات کو اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ایمل ولی خان کی نے کہاکہ گذشتہ روز قائمہ کمیٹی کی میٹننگ میں انہوں نے پورے ایوان کی تذلیل کی ہے ، اس وقت کمیٹیاں مذاق بن چکی ہیں اگر ہم کمیٹی میں بیٹھ کر قوم اور ملک کے مسائل اٹھائیں اور یہ لوگ ہمارا مذاق اڑائیں تو میں آج سے کسی بھی کمیٹی میں نہیں جائونگا ، میں نے تحریک استحقاق پیش کی میرا مطالبہ ہے کہ چیرمین پی ٹی اے سے استعفیٰ لیا جائے انہوں نے کہاکہ اگر ایک سینیٹر کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے تو تحریک کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے ، ڈپٹی وزیر اعظم اور قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے جس پر چیرمین سینیٹ نے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا ۔