• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ اور مسرور جتوئی پر سندھ حکومت کی ایف آئی آرز قابل مذمت، جی ڈی اے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سید زین شاہ سردار عبدالرحیم نے مرتضیٰ خان جتوئی اور مسرور خان جتوئی پر سندھ حکومت کی جانب سے ناحق ایف آئی آر درج کرانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ میر مرتضٰی خان جتوئی اور مسرور خان جتوئی کے خلاف من گھڑت جھوٹے ایف آئی آر درج کرنے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیا ۔جی ڈی اے کے رہنماوں نے مزید کہا کہ عوامی حمایت سے محروم پیپلز پارٹی کی قیادت اب اپنا ذہنی توازن بھی کھو رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید