پشاور(جنگ نیوز) لکی سیمنٹ اورالشفا ء ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام 26سے 28مئی کولکی سیمنٹ پیزو پلانٹ میں قائم عبدالرزاق ٹبہ ویلفیئر ڈسپنسری میں آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔3روزہ کیمپ روزانہ صبح 9بجے سے 3بجے کے درمیان جاری رہے گا۔اس اقدام کا مقصد مقامی اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کوآنکھوں کی معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ کیمپ میں آنکھوں کا عمومی معائنہ، نسخے کے مطابق چشمے، مفت ادویات اور موتیا کی اسکریننگ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔