• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: وسیم اکرم نے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز پر تنقید کیوں کی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر میچ کے دوران لاہور قلندرز پر تنقید کی۔

وسیم اکرم ایلیمنیٹر میچ میں کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی خراب فیلڈنگ دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے۔

اُنہوں نے حارث رؤف اور محمد نعیم کو ڈیوڈ وارنر کے 2 آسان کیچ چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق کرکٹر نے لائیو کمنٹری کے دوران اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غصے سے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ قابل قبول نہیں، یہ تو کلب کرکٹ کا معیار بھی نہیں ہے، فیلڈرز انتہائی سست نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے خراب فیلڈنگ کے باوجود بھی بہتر بولنگ اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے روایتی حریف کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید