بنگلادیش میں سابق حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا۔
ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق مقدمے میں ڈھاکا پولیس کے کمشنر سمیت 8 پولیس اہلکار نامزد ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اہلکاروں پر گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہرین کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق 4 پولیس افسران حراست میں ہیں جبکہ 4 پر غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو چکی ہے، یقین ہے کہ ملزمان کے جرائم ثابت ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بنگلادیشی طلباء نے شیخ حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ حکومتی کریک ڈاؤن میں 14 سو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ملک گیر احتجاج کے بعد سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد ملک سے فرار ہو گئی تھیں جنہوں نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔