• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ پروگرام کاانٹری ٹیسٹ 13سے 16 جون تک ہوگا

لاہور(خبرنگار) انجینئرنگ یونیورسٹی نےانڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے 13سے 16جون تک ہونگے ، رجسٹریشن جاری ہے ، ای کیٹ رجسٹریشن کیلئے آن لائن درخواست فارم پر کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 جون ہے ،25 سو روپے کی ادائیگی پر طلباء ای کیٹ پروگرامز کیلئے ٹوکن خریدیں گے 5 ہزار کی ادائیگی پر طلبا ای کیٹ اور نان کی کیٹ دونوں پروگرامز کیلئے ٹوکن خریدیں گے ، 4 جون کو اپنے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کر سکیں گے ۔ 25 جون کو انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا ،نئے پروگرامز میں بی ایس اے آئی، بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل سائنس، بزنس اینالیٹکس، بزنس ڈیٹا اینالیٹکس، کمپیوٹر انجینئرنگ (این سی ای اے سی منظور شدہ)، سائبر سیکیورٹی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی شامل ہیں۔
لاہور سے مزید