لاہور(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات اور مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہوتے تو آج جیل سے باہر ہوتے لیکن انہوں نے قوم کے تابناک مستقبل کیلئے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کو ترجیح دی ،عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ حکمرانوں کی ہر ممکن کوشش ہے کہ انہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے اورملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم رکھ کر اپنے جعلی اقتدار کو طوالت دی جائے ۔