• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے قطرے مکمل موثر اورمحفوظ ہیں،ماہرین اطفال

لاہور(جنرل رپورٹر) ماہرین اطفال اور ہسپتالوں نے پنجاب حکومت اور پنجاب ایمرجنسی آپریشن سنٹرزکے ساتھ اشتراک سے آ ج سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے، جس کے لیے 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔ یہ مہم لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 7 دن تک جاری رہے گی جبکہ باقی اضلاع میں مہم 5 دنوں پر محیط ہوگی۔ماہر اطفال ڈاکٹر شہزاد حیدر نے کہا کہ پولیو کے قطرے ہر بار پلانا ضروری ہیں تاکہ ہر بچے کو تحفظ حاصل ہو۔ ڈاکٹر فرخ شیر خا ن نے کہا کہ او پی وی کی مؤثریت اور طاقت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ڈاکٹر شکیل حیدر نے کہا کہ ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ بیماریوں سے بچاؤ کیسے خاندانوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ ۔پنجاب میں پولیو پروگرام کے سربراہ، عدیل تصور نے کہاکہ ویکسینیشن ہی بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کا واحد ذریعہ ہے۔
لاہور سے مزید