• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر روایتی جذبے کے ساتھ منائیں گے،مرکز ی کسان لیگ

لاہور (خبرنگار)مرکزی کسان لیگ یوم تکبیر روایتی قومی جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ منائے گی اورملک بھر میں 28مئی کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ مل کر کانفرنسز اور تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار اور صدر اشفاق ورک نے اپنے بیان میں کہا کہ 28 مئی 1998ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ناقابل فراموش دن ہے، جب پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے روایتی دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
لاہور سے مزید