لاہور( خبرنگار )صاحبزادہ الشیخ مامون اسعد التمیمی دس روزہ دورے پر آج رات جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دعوت پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔وہ قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصی فلسطین کے سابقہ امام الشیخ اسعد بیوض التمیمی ؒ کے صاحبزادے ہیں۔ میمون اسعد تمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر سمیت دیگر مرکزی قیادت کے علاوہ مختلف عمائدین، علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔